ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نوٹ بند ی والے نہیں کر سکیں گے سائیکل کا مقابلہ:اکھلیش یادو

نوٹ بند ی والے نہیں کر سکیں گے سائیکل کا مقابلہ:اکھلیش یادو

Sat, 24 Dec 2016 01:26:19    S.O. News Service

ایٹہ، 23/دسمبر (آئی این ایس انڈیا) اتر پردیش کے وزیر اعلی اکھلیش یادو نے آج کہا کہ ’اچھے دن‘لانے کا وعدہ کرنے والے لوگ اپنی ڈھائی سال کی مدت میں کتنے اچھے دن لائے ہیں،اس عوام بینکوں اور اے ٹی ایم کی لائن میں لگ کر اچھی طرح دیکھ رہی ہے۔اس سے پید اہوا عوامی غم وغصہ یہ ظاہر کر رہا ہے کہ نوٹ بند ی کرنے والے لوگ آئندہ اسمبلی انتخابات میں ’سائیکل‘کا مقابلہ نہیں کر پائیں گے۔اکھلیش نے ضلع کے ملاون علاقے میں جواہرپور تھرمل منصوبے کے افتتاح کے موقع پر منعقد جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرحد پار سرجیکل اسٹرائیک کرنے والے لوگ وہاں ناکام ہوئے تو بہانہ بنا کر پانچ سو اور ہزارروپے کے نوٹوں کے چلن کو ہی بند کر دیا۔انہوں نے اسے بدعنوانی کے خلاف ناکام مہم قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم کی کیش لیس سوسائٹی کی اپیل پر طنز کرتے ہوئے پوچھا کہ ’اچھے دن‘ والے لوگ دو سال میں عوام کو اچھے دن ہی نہیں سمجھا پائے تو کیش لیس اسکیم کو کس طرح سمجھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی اس اسکیم سے سب سے زیادہ نقصان مزدوروں کا ہی ہوا ہے، کبھی کوئی امیر آدمی لائن میں نہیں لگا،وزیر اعظم کی نوٹ بند ی نے سب کو الجھاکر رکھ دیا ہے،عوام سے اپیل کرتاہوں کہ جیسے انہوں (بی جے پی)نے سب کو لائن میں لگا رکھا ہے، ویسے ہی اسمبلی انتخابات کی لائن میں لگ کر، انہیں بھی ’لائن‘سے لگا دیں۔نوٹ بند ی سے پیدا ہوا غصہ یہ بتا رہا ہے کہ انتخابات میں نوٹ بند ی کرنے والے لوگ ’سائیکل‘(ایس پی کا انتخابی نشان)کا مقابلہ نہیں کر پائیں گے۔اپنی تقریر کے دوران اکھلیش کانگریس نائب صدر راہل گاندھی کے ’زلزلہ‘والے بیان اور اس پر وزیر اعظم نریندر مودی کی رائے پر چٹکی لیتے نظر آئے۔انہوں نے کہا کہ بغیر زلزلہ کے تباہی کی فکر کئے دو قومی پارٹیاں زلزلہ کی باتیں کر رہی ہیں، عوام ان لیڈروں کی زلزلہ والی باتوں سے ہوشیار رہے۔حالانکہ، اکھلیش نے اس کی آڑ میں پارٹی میں اپنے مخالف شیو پال یادو گروپ پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے کارکنوں سے کہنا چاہتے ہیں کہ وہ پارٹی میں زلزلہ نہ لائیں، جیسے چل رہا ہے، ویسے چلنے دیں اور جو چل رہا ہے، ٹھیک ہی چل رہا ہے۔


 


Share: